تحریک انصاف لاہور میں بڑا امیدوار لانے میں ناکام پارٹی میں پریشانی

جاوید ہاشمی کا لاہور سے الیکشن لڑنے سے انکار، بعض نامزد امیدواروں کا ٹکٹ قبول نہ کرنیکا فیصلہ


April 04, 2013
ایک گروپ نے عمران پر نفیساتی دبائو بڑھا کر ایسے فیصلے کروائے جن سے پارٹی پوزیشن کمزور ہوئی. فوٹو: فائل

تحریک انصاف کا مرکزی پارلیمانی بورڈ مسلم لیگ(ن) کے گڑھ لاہور میں کوئی بڑا امیدوار دینے میں ناکام رہا ہے۔

جاوید ہاشمی نے لاہور کو''ڈس اون''کرتے ہوئے یہاں الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا ہے جبکہ گزشتہ رات ہونیوالے فیصلوں پر تحریک انصاف کے اندر شدید پریشانی جبکہ مسلم لیگ(ن) کے حلقوں میں طمانیت کی لہر پھیل گئی ہے۔

11

نامزد امیدواروں کی اکثریت الیکشن میں جیت کے کم چانسز رکھتی ہے جبکہ تحریک انصاف کو لاہور میں مضبوط بنانے کیلیے دن رات ایک کر دینے والے متعدد کارکنوں کو ٹکٹ نہیں مل سکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے ''جماعتی گروپ'' نے منظم انداز میں عمران خان پر نفیساتی دبائو بڑھا کر ایسے فیصلے کروائے ہیں جن سے لاہور میں تحریک انصاف کی الیکشن پوزیشن کمزور محسوس ہو رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں