نگراں وزیر اعلیٰ سندھ سے ڈی جی نیب اور ممتاز بھٹو کی ملاقاتیں

نادہندگان سے وصولی اور زیرالتوا مقدمات کی جلد سماعت کی جائے، نیب کو ہدایت


Staff Reporter April 04, 2013
نادہندگان سے وصولی اور زیرالتوا مقدمات کی جلد سماعت کی جائے، نیب کو ہدایت ، فوٹو: فائل

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ریٹائرڈ) زاہد قربان علوی سے بدھ کو ڈائریکٹر جنرل نیب واجد درانی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما ممتاز علی بھٹو نے وزیراعلیٰ ہائوس میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

نگراں وزیراعلیٰ نے ڈی جی نیب سے ملاقات میں ڈیفالٹرز سے ریکوری کے عمل کو تیز کرنے اور مختلف محکموں کے خلاف زیرالتوا مقدمات کی جلد سماعت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ ڈائریکٹر جنرل نیب واجد درانی نے یقین دلایا کہ وہ زیرالتوا مقدمات کو جلد سے جلد پروسسیس کر کے عدالتوں کو بھیجیں گے تاکہ ان پر فوری کارروائی ہوسکے ۔ انھوں نے مزید بتایا کہ مختلف محکموں کے خلاف انکوائری ہورہی ہے، جو بھی شخص یا ادارہ فراڈ اور خرد برد میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

13

جسٹس (ر) زاہد قربان علوی اور ممتاز علی بھٹو کی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال سمیت مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اور کوشش کی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے بھی نگراں حکومتوں کو تقرری اور تبادلوں کی اجازت دی ہے، اس کی روشنی میں صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں