الیکشن میں کرپٹ سیاستدانوں کا صفایا کردینگے نوازشریف

کوئی شعبدہ باز تبدیلی کے نام پرعوام اور نوجوانوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتا،قائد ن لیگ

بدترین مخالف بھی شفافیت کے معترف ہیں، شہباز، اعجازورک ن لیگ میں شامل۔ فوٹو: فائل

نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات میں فیصل آباد سے پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی اعجاز ورک مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے ہیں۔

اعجاز ورک آئندہ الیکشن میں این اے83سے دوبارہ امیدوار تھے تاہم صدر آصف زرداری نے انھیں پارٹی ٹکٹ دینے سے انکار کرتے ہوئے پانچ سال کیلیے آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے بعد لیگی قیادت نے بھی انھیں فیصل آباد کے کسی بھی انتخابی حلقے کیلیے ٹکٹ کی یقین دہانی نہیں کرائی۔ اعجاز ورک نے بتایا کہ وہ مسلم لیگ ن میں غیر مشروط طور پر شامل ہوئے ہیں۔




نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک وقوم کے مفاد کی بات کی ہے، ذاتی مفادات کو ملک وقوم کے مفاد ات پر کبھی حاوی نہیں ہونے دیا۔ عام انتخابات میں صاف ستھرے امیدوار ہمارے نشان پر الیکشن لڑیں گے اورکامیابی حاصل کرکے ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔ اب کوئی شعبدہ باز تبدیلی کے نام پر عوام اور نوجوانوں کو بیوقوف نہیں بناسکتا اور عوام آئندہ انتخابات میں دھوکے بازوں کو مسترد کردینگے۔
Load Next Story