شمالی کوریا کے ساتھ جلد معاہدہ ہوجائے گا ڈونلڈ ٹرمپ

شمالی کوریا کے ساتھ معاہدہ دنیا کیلئے فائدہ مند ہوگا، ٹرمپ


ویب ڈیسک March 10, 2018
اب تک امریکا کے کسی بھی صدرکی شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کی یہ پہلی ملاقات ہوگی: فوٹو: فائل

امریکا اورشمالی کوریا میں کشیدگی اختتام کی طرف بڑھنے لگی اوردونوں ہی ممالک کے درمیان اب جمی ہوئی برف پگھلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ جلد معاہدہ ہو جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرامریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ جلد معاہدہ ہو جائے گا، شمالی کوریا کے ساتھ ہونے والا معاہدہ دنیا کیلئے فائدہ مند ہوگا جب کہ تاحال ملاقات کے لیے وقت اورجگہ کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔



اب تک امریکا کے کسی بھی صدرکی شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کی یہ پہلی ملاقات ہوگی جوبہت اہم تصور کی جارہی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شمالی کوریا کے سربراہ کی امریکی صدرکوملاقات کی دعوت، ٹرمپ نے حامی بھرلی

گزشتہ روزشمالی کوریا کے سربراہ کی جانب سے ڈونلد ٹرمپ کو ملاقات کے لیے پیشکش کی گئی تھی، جسے امریکی صدرکی جانب سے بھی قبول کرلیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکا نے بھی شمالی کوریا سے مذاکرات کرنے میں دلچسپی ظاہرکی تھی مگر انہوں نے شمالی کوریا کی جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری کی شرط عائد کی تھی جسے شمالی کوریا کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں