نوازشریف اورعمران خان خوابوں کی دنیاسے باہرآجائیںڈاکٹرقدیر
عوام اب جعلی ڈگری ہولڈرزاورکرپٹ حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں
پاکستانی ایٹمی بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف اور عمران خان خوابوں کی دنیاسے باہرآجائیں عوام اب جعلی ڈگری ہولڈرزاورکرپٹ حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں۔
ان خیالات کااظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ان کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ماضی میں اپنے دوراقتدارکے دوران ملک کوکوئی فائدہ نہیں پہنچایابلکہ ہم معاشی طورپربہت پیچھے چلے گئے ہیں۔ میاں صاحب اب کس منہ سے قوم کے سامنے ووٹ مانگنے کے لیے جارہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ اب ملک میں و ہی لوگ برسراقتدارآئیں کہ جوکرپٹ نہ ہوں اوربھتہ خورنہ ہوں،ملک یا عوام اب کوئی نیاصدمہ برداشت نہیں کرپائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹرعبدالقدیرخان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ الیکشن2013کے لیے مذاکرات جاری ہیں ہوسکتاہے کہ ان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پربات ہوجائے۔ ان کے پاس جولوگ ہیں وہ کم ازکم تعلیم یافتہ اورسلجھے ہوئے ہیں۔