عرفان خان کی بیوی شوہر سے متعلق افواہوں پر پھٹ پڑیں

ہمیں اپنا وقت اور قیمتی توانائی اس بات پر ضائع نہیں کرنی چاہئے کہ عرفان خان کو کیا ہوا ہے، ستاپا سکدار


ویب ڈیسک March 10, 2018
ہمیں اپنا وقت اور توانائی اس بات پر ضائع نہیں کرنی چاہئے کہ عرفان کو کیا ہوا ہے، ستاپا سکدار فوٹو:فائل

نامور بالی ووڈ اداکار عرفان خان کی بیوی ستاپا سکدار اپنے شوہر کی بیماری اور برین ٹیومر کے حوالے سے گردش کرنےوالی افواہوں پر پھٹ پڑیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار عرفان خان نے چند روز قبل ٹویٹر پر اپنی بیماری کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ کئی روز سے وہ اپنی زندگی میں بے یقینی سی محسوس کررہے ہیں اور انہیں ایک خطرناک بیماری نے گھیر لیا ہے تاہم انہوں نے یہ بتانے سے گریز کیا تھا کہ انہیں کون سی بیماری لاحق ہوگئی ہے۔

عرفان خان کی اس پوسٹ نے میڈیا سمیت پورے بالی ووڈ میں ہلچل مچادی تھی اور ہر طرف ان کی بیماری سے متعلق افواہیں اور قیاس آرائیاں گردش کرنے لگی تھیں کہ عرفان خان دماغ کے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ان دنوں ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تاہم عرفان خان کی جانب سے انہیں برین ٹیومر ہونے کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔ لیکن اب ان کی اہلیہ ستاپا سکدار نے فیس بک پر اپنے شوہر کی بیماری سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر خاموشی توڑدی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عرفان خان خطرناک بیماری میں مبتلا

ستاپا نے اپنی فیس بک پوسٹ میں سب سے پہلے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عرفان خان کی بیماری کی خبر سن کر فکرمندی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا بعد ازاں انہوں نےاس بات پر زور دیا کہ ان کے شوہر کی بیماری سے متعلق غلط خبریں پھیلانی بند کی جائیں''ہمیں اپنا وقت اور قیمتی توانائی اس بات پر ضائع نہیں کرنی چاہئے کہ آخر عرفان خان کو ہواکیاہے۔''

''میرا سب سے اچھا دوست اور میری زندگی کا ساتھی اس وقت اپنی زندگی میں آنے والی پریشانیوں اور رکاوٹوں سے لڑرہا ہے، میں ان تمام لوگوں سے معذرت کرنا چاہتی ہوں جن کے پیغامات اور فون کالز کے جواب نہیں دے سکی۔ لیکن میں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ دنیا بھر سے موصول ہونے والی دعاؤں، چاہتوں اور نیک تمناؤں کے باعث آپ کی شکرگزار ہوں۔ میری آپ سب سے درخواست ہے کہ مہربانی کرکے زندگی کی خوبصورتی پر توجہ مرکوزرکھیں اور ایک فاتح کی طرح زندگی کے رقص کا مزہ لیں میری فیملی بھی بہت جلد اس رقص میں شامل ہوجائے گی، دل کی گہرائیوں سے آپ سب کا شکریہ۔''

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/sutapa.sikdar/posts/10155046581670448"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔