پاکستان اور سعودی عرب اسٹریٹجک پارٹنر ہیں امام کعبہ

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد آل طالب نے ملاقات کی


ویب ڈیسک March 10, 2018
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد آل طالب نے ملاقات کی فوٹو:فائل

لاہور: امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد آل طالب نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب اسٹریٹجک پارٹنر ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد آل طالب نے ملاقات کی۔ امام کعبہ نے لاہور سمیت پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال بھی لاہور آیا تھا اوریہاں بہت ترقی دیکھی تھی، اب کی بار آ کر ترقی میں مزید اضافہ دیکھا ہے، لاہور سمیت پنجاب تیزی سے ترقی کر رہا ہے، خوشی ہوئی آپ عوامی فلاح کے لیے محنت سے کام کر رہے ہیں۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/ShehbazSharif/videos/1740502922654973/"]

امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسٹریٹجک پارٹنر ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، ہم پاکستانی حکومت، عوام اور پاک افواج کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب یکجان دو قالب ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کےتعلقات تاریخی ہیں، امام کعبہ کےدورے سےباہمی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا، سعودی عرب نےاچھے برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، پاکستان کےعوام سعودی عرب کےتعاون کو کبھی بھلا نہیں سکتے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ولی عہد محمد بن سلمان کی عوام دوست پالیسیوں کا قدر دان ہوں، سعودی ولی عہدکی پالیسیوں کے دور رس نتائج برآمد ہو رہے ہیں، پاکستان کےعوام سعودی عرب سےعقیدت رکھتے ہیں، دونوں ملکو ں کے تعلقات دنیاوی ضروریات سے بالاتر ہیں۔

ذرائع کے مطابق امام کعبہ آج اسلام آباد روانہ ہوں گے جہاں ان کی صدر ممنون حسین اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔