نواز شریف نے مریم کے نام پر منی لانڈرنگ کی عمران خان

ایف آئی اے کی دستاویزات مریم نواز کو آف شور کمپنیوں کی مالک ثابت کرتی ہیں،عمران خان کی ٹویٹ


ویب ڈیسک March 10, 2018
ایف آئی اے کی دستاویزات نےشریفوں کے تمام جھوٹ بے نقاب کر دئیے،عمران خان، فوٹوفائل

QUETTA: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے کی دستاویزات ثابت کرتی ہیں کہ مریم نواز آف شور کمپنیوں کی مالک ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نےآف شور کمپنیوں سے متعلق ایف آئی اے کی دستاویزات کی کاپی ٹویٹ کراتے ہوئے کہا کہ برٹش ورجن آئی لینڈ کی فنانشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی دستاویزات مریم نواز کو آف شور کمپنیوں کی مالک ثابت کرتی ہیں، یہی کمپنیاں کروڑوں روپے کے مے فئیر اپارٹمنٹس کی مالک بھی ہیں۔ عمران خان نے کہا مریم نواز کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں،نواز شریف نے ان کے نام پر منی لانڈرنگ کی۔



چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ایف آئی اے کی دستاویزات نےقطری خط، ٹرسٹ ڈیڈ اور کیلیبری فونٹ جیسے شریفوں کے تمام جھوٹ بے نقاب کر دئیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں