چاکیواڑہ کلری اور کلاکوٹ تھانوں کے سابق ایس ایچ او سمیت 7افراد زیر حراست

انسپکٹر یوسف بلوچ جو کلری تھانے میں ایک قتل کی ایف آئی آر میں نامزد تھا اسے معطل کر دیا گیا


Staff Reporter April 04, 2013
انسپکٹر یوسف بلوچ جو کلری تھانے میں ایک قتل کی ایف آئی آر میں نامزد تھا اسے معطل کر دیا گیا فوٹو: فائل

پولیس اور حساس اداروں سابقہ ایس ایچ او چاکیواڑہ اور 3 پولیس افسران سمیت 7 افراد کو گینگ وار کے حوالے سے تفتیش کیلیے حراست میں لے لیا۔

پولیس اور حساس اداروں کی ٹیم نے سابقہ ایس ایچ او چاکیواڑہ انسپکٹر یوسف بلوچ ، سابقہ ایس ایچ او کلری چاند خان نیازی، سابقہ ایس ایچ او کلاکوٹ انسپکٹر جاوید بلوچ اور سردار کریم ، عثمان غنی ، شفیع ڈا ڈا اور مجید اسٹیل کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ انسپکٹر چاند خان نیازی اور انسپکٹر جاوید بلوچ کو چند روز قبل ارشد پپو کے اغوا میں ملوث ہونے کے شواہد ملنے پر پہلے معطل اور پھر محکمہ پولیس سے برطرف کر دیا تھا۔

بعد ازاں انھیں حساس ادارے کی ایک ٹیم نے گینگ وار کے حوالے سے تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا تھا جبکہ انسپکٹر یوسف بلوچ جو کلری تھانے میں ایک قتل کی ایف آئی آر میں نامزد تھا اسے معطل کر دیا گیا ، ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی صبح اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے ایس ایس پی فاروق اعوان نے یوسف بلوچ کو فون کر کے اپنے دفتر بلایا تھا جب یوسف بلوچ وہاں پہنچا تو ڈی آئی جی ساؤتھ زون کے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران بھی وہاں موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |