ہم نےکھلے دل سے رضا ربانی کوچیئرمین سینیٹ بنانے کی پیشکش کی وزیرِاعظم

دھاندلی اور پیسوں کے ذریعے سینیٹر بننے والوں کا مقابلہ اپنا فرض سمجھتے ہیں، وزیرِاعظم


ویب ڈیسک March 10, 2018
ہم جمہوری نظام میں شفافیت کے قائل، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی۔ فوٹو: فائل

وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پیسوں سے سینیٹر بننے والوں کو عوام کی نمائندگی کاحق نہیں اور نا ہی کسی کوعوام کے فیصلے کی نفی کا حق حاصل ہے۔

تربیلا کےتوسیعی منصوبےکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت نے متعدد ترقیاتی منصوبے شروع کئے ، ہر ہفتے کم از کم 2 منصوبوں کا افتتاح ہوتا ہے، ملک میں 10 میگا واٹ بجلی کے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں، تربیلا فور منصوبے کے افتتاح کا اعزاز بھی موجودہ حکومت کو ملا جو ملک کو بروقت بجلی فراہم کرے گا۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ سیاست کےفیصلے سڑکوں اور چوراہوں پرنہیں ہوتے بلکہ پولنگ اسٹیشنز میں ہوتے ہیں، ہم نےعوام کے مسائل حل کیے، تنقید کرنے والے تنقید کرتے ہیں ا ور مسلم لیگ (ن) کام کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نےکھلے دل سے رضا ربانی کوچیئرمین سینیٹ بنانے کی پیشکش کی، ہم جمہوری نظام میں شفافیت کے قائل ہیں، دھاندلی اور پیسوں کے ذریعے سینیٹر بننے والوں کا مقابلہ اپنا فرض سمجھتے ہیں، غلط طریقے سے سینیٹر بننے والوں کو عوام کی نمائندگی کا حق نہیں اور نا ہی کسی کوعوام کے فیصلے کی نفی کا حق حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں