مزیدار سندھی بریانی بنانے کی ترکیب

مزیدار سندھی بریانی کو رائتے اورسلاد کے ساتھ پیش کیجیے


ویب ڈیسک March 10, 2018
مزیدار سندھی بریانے کورائتے اورسلاد کے ساتھ پیش کیجیے۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: آج کھانے میں بنائیں مزیدار سندھی بریانی جس کی ترکیب درج ذیل ہے۔

اجزا:

چکن ڈیڑھ کلو ۔ بڑے ٹکڑوں میں کٹی ہوئی

باسمتی چاول ایک کلو

دھنیا پسا ہوا دو کھانے کے چمچ

لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ 2 کھانے کا چمچ

نمک حسب ذائقہ

گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ

دہی ایک پیالی

تیل ایک پیالی

آلو بخارے 10سے 12 عدد

ٹماٹر 4 عدد(کٹے ہوئے)

آلودرمیانے 4 عدد(دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں)

ہری مرچ 8 عدد

پودینہ 10 سے 15 پتے

ترکیب:

1- ایک بڑے پیالے میں چکن، پسا دھنیا، لال مرچ، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، گرم مصالحہ اور دہی ملا کر رکھ دیں۔

2- اب پین میں تیل گرم کرکے پیاز براؤن کریں اور کاغذ پر پھیلا کر چٹکی بھر نمک چھڑک دیں،جب پیاز ٹھنڈی ہو جائے تو گوشت میں شامل کریں۔

3- پھر مصالحہ ملا ہوا گوشت اسی تیل میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں،اس دوران اس میں آلو بخارے ، آلو کے ٹکڑے،کٹے ہوئے ٹماٹر،ہری مرچیں بھی ڈال دیں جب مصالحہ تیل چھوڑ دے تو چولہا بند کردیں۔

4- اب بڑی دیگچی میں نمک، پودینے کے پتے، باسمتی چاول دو کنی اُبال کر پانی نکال دیں، پھر چاول کی دیگچی میں نیچے ذرا تیل لگا کر آدھے چاولوں کی تہہ لگائیں،پھر تیار گوشت کی تہہ اور دوبارہ چاول کی تہہ لگا دیں، اس دوران تھوڑے سے دودھ میں زردے کا رنگ ڈال کر چاول پر ڈال دیں۔

5- دیگچی کے ڈھکنے کو کسی کپڑے یا اخبار سے ڈھک کر چاول کو مزید 15 سے 20 منٹ تک پکائیں، لیجیے مزیدار سندھی بریانی تیار ہے۔

6- رائتے اورسلاد کے ساتھ پیش کیجیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں