بنگالی ٹی وی کی اداکارہ نے خودکشی کرلی

ادکارہ اپنے کریئر کو لیکر ذہنی طور پر پریشان تھیں، رپورٹس


ویب ڈیسک March 10, 2018
اداکارہ کی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کا انتظار ہے جس کے بعد سب کلیئر ہوجائے گا، پولیس ۔ فوٹو : فائل

بنگالی ٹی وی کی اداکارہ مومیتا شاہ نے فلموں میں چانس نے ملنے پر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگالی ٹی وی کی 23 سالہ اداکارہ مومیتا شاہ نے کولکتہ کے اپنے فلیٹ میں گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی۔ مومیتا کے والدین نے جب ان سے فون پر رابطے کی کوشش کی تو انہیں کوئی جواب نہیں ملا جس پر انہوں نے فلیٹ کے مالک مکان سے رابطہ کیا اور پولیس کو اطلاع کردی۔ پولیس اداکارہ کے فلیٹ کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو انہیں مومیتا کی گلے میں ڈوپٹا ڈالے، چھت سے لٹکتی ہوئی لاش ملی۔



بھارتی میڈیا کے مطابق مومیتا شاہ اسٹرگلنگ اداکارہ تھیں، وہ کولکتہ میں اکیلی رہتی تھیں اور بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے کی خواہش مند تھیں لیکن اس میں انہیں کامیابی نہیں مل پا رہی تھی جب کہ ان کے پاس سےایک خط بھی موصول ہوا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے کریئر کو لیکر ذہنی طور پر پریشان تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کا انتظار ہے جس کے بعد سب کلیئر ہوجائے گا البتہ معاملے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں