سیالکوٹ میں خواجہ آصف کے چہرے پر سیاہی پھینک دی گئی

مخالفین نے پیسے دے کر یہ کام کرایا، سیاہی پھینکنے سے میری سیاست ختم نہیں ہوگی، خواجہ آصف

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تاہم خواجہ آصف نے ملزم کو رہا کرنے کی ہدایت دے دی، فوٹو: اسکرین گریب

نامعلوم شخص نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے چہرے پر سیاہی پھینک دی جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) کا ورکرز کنونشن جاری تھا جس سے وزیر خارجہ خواجہ آصف خطاب کررہے تھے۔ اس دوران شرکا میں سے ایک شخص نے خواجہ آصف پر سیاہی پھینک دی۔ واقعہ دیکھ کر کارکنان مشتعل ہوگئے اور ملزم کو پکڑ کر زدوکوب کیا بعدازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔


دوسری جانب خواجہ آصف نے سیاہی پھینکنے والے شخص کو چھوڑنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاہی پھینکنے والے سے میری کوئی ذاتی رنجش نہیں، لگتا ہے مخالفین نے پیسے دے کر یہ کام کرایا، ایسی حرکت کرنے والوں سے ڈرنے والا نہیں میں سپاہی ہوں سیاست میں جنگ لڑتا ہوں، سیاہی پھینکنے سے میری سیاست ختم نہیں ہوگی۔

Load Next Story