آفریدی نے فتح کا کریڈٹ جوئے ڈینلی اور بابر اعظم کو دے دیا
بابر اور ڈینلی کی وجہ سے ہم اچھا مجموعی اسکور حاصل کرپائے، شاہد آفریدی
LUCKNOW:
کراچی کنگز کے کھلاڑی شاہد آفریدی نے فتح کا کریڈٹ جوئے ڈینلی اور بابر اعظم کو دے دیا۔
ملتان سلطانز سے میچ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ کنڈیشنز ہمارے اسپنرز کے لیے موافق تھیں تاہم میں بابر اور ڈینلی کو کریڈٹ دوں گا جن کی وجہ سے ہم اچھا مجموعی اسکور حاصل کرپائے۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ میں شدت سے محسوس کرتا ہوں کہ اچھی فیلڈنگ ہی ہمیں یہ ٹورنامنٹ جتوائے گی۔ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ آخری 2 میچز میں ہم دباؤ کا شکار تھے اور ہمیں اس فتح کی ضرورت تھی۔
دریں اثنا ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ شروع میں وکٹ فریش اور گیند سیدھی بیٹ پر آرہی تھی پھر بھی ڈینلی اور بابر اچھا کھیلے۔
خیال رہے کہ ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں کراچی کنگز کے جوئے ڈینلی اور بابر اعظم کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 118 رنز کی شراکت داری ہوئی۔ یہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن میں اب تک کسی بھی وکٹ پر بننے والی پہلی بڑی جبکہ کراچی کی سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔