شمالی كوریا نے اپنی فوج كو امریكا پر ایٹمی حملہ كرنے كی اجازت دیدی

امریکا کوجدید ایٹمی ہتھیاروں سے منہ توڑ جواب دیں گے اور اس بارے میں بے رحم مہم کی اجازت دے دی گئی ہے,شمالی کوریا

امریکا کوجدید ایٹمی ہتھیاروں سے منہ توڑ جواب دیں گے اور اس بارے میں بے رحم مہم کی اجازت دے دی گئی ہے,شمالی کوریا. فوٹو: رائٹرز

شمالی كوریا نے اپنی فوج كو امریكا پر ایٹمی حملہ كرنے كی اجازت دیتے ہوئے متنبہ كیا ہے كہ جزیرہ نما كوریا میں ایک سے دو دن میں جنگ چھڑ سكتی ہے.



غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکا کوجدید ایٹمی ہتھیاروں سے منہ توڑ جواب دیں گے اور اس بارے میں بے رحم مہم کی اجازت دے دی گئی ہے۔ امریکا کی جارحانہ پالیسی اور اس سے لاحق جوہری خطرے کو عوام، فوج کا عزم اور ایک چھوٹا سا جوہری حملہ پاش پاش کر دے گا، شمالی کوریا کی فوج نے کہنا ہے کہ اسے امریکا پر ایٹمی حملے کی حتمی منظوری مل گئی ہے آج یا کل حملہ کر دیا جائے گا۔


دوسری جانب امریکا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی پالیسی غیر تعمیری ہے اور اس سے حالات بہتر بنانے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ شمالی کوریا دھمکیاں دینے سے باز رہے ان بیانات سے شمالی کوریا عالمی برادری سے مزید دور ہو جائے گا۔جب کہ جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ ان کی فوج شمالی کوریا کے کسی قسم کے بھی ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔


واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے یہ تازہ بیان امریکا کے بحرالکاہل میں اپنے جزیرے گوام میں انتہائی جدید بیلسٹک میزائل نظام نصب کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

Load Next Story