کراچیرینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشنکالعدم جماعت کے 5 کارکنوں سمیت 14افراد زیرحراست

آپریشن مکے دوران 52 چھوٹے بڑے مختلف اقسام کے ہتھیار،بڑی مقدار میں گولیاں،آئی ای ڈی ڈیوائس اور منشیات برآمد ہوئی ہیں


ویب ڈیسک April 04, 2013
آپریشن میں 52 چھوٹے بڑے مختلف اقسام کے ہتھیار،بڑی مقدار میں گولیاں ،آئی ای ڈی ڈیوائس،3 دوربین اور منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ فوٹو : روزنامہ ایکسپریس

اورنگی کے علاقے اتحاد ٹاون میں رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن میں کالعدم جماعت کے 5 کارکنوں سمیت 14 افراد کو حراست میں لے کر بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔

کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کےلیے رینجرز کی کارروائیاں جاری ہیں ، آج صبح رینجرز کی بھاری نفری نے اورنگی کے علاقے اتحاد تاون میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا اس دوران علاقے کا محاصرہ کرکے داخلی اور خارجی راستوں کو آمدورفت کیلئے بند کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔

کارروائی میں رینجرز کے ایک ہزار جوانوں نے حصہ لیا جن میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں ، اس دوران سراغرساں کتوں کی مدد بھی لی گئی ، حراست میں لیئے گئے افراد کورینجرز ہیڈ کوارٹرز منتقل کردیا گیا ، ترجمان رینجرز کے مطابق اتحاد ٹاؤن میں آپریشن کے دوران رینجرز کو بڑی کامیابی ملی ہے ، شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران کالعدم جماعت کے 5 کارکنوں سمیت 14 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 52 چھوٹے بڑے مختلف اقسام کے ہتھیار،بڑی مقدار میں گولیاں ،آئی ای ڈی ڈیوائس،3 دوربین اور منشیات برآمد ہوئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں