اطالوی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل والٹر کا دورہ خیر سگالی مکمل

ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملے، پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی گئی


Staff Reporter March 11, 2018
ایڈمرل والٹر نے مزار قائد پر پھول چڑھائے، پاک بحری جہاز اور مختلف یونٹس کا دورہ کیا۔ فوٹو: فائل

PARIS: اطالوی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل والٹر جیرارڈلی کا دورہ خیر سگالی اختتام پذیرہوگیا۔

پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے اطالوی نیول چیف نے7مارچ کو نیول ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ امور اور دونوں بحری افواج کے درمیان دوطرفہ تعاون کے موجودہ اور آئندہ کے امکانات پر بات چیت ہوئی، اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں ایڈمرل والٹر جیرارڈلی کراچی میں پاک بحریہ کی مختلف فیڈ کمانڈرز سے ملے۔

معزز مہمان نے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل اطہر مختار، کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل معظم الیاس اور کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں کے دوران پیشہ ورانہ امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اطالوی نیول چیف نے کثیرالقومی بحری اتحاد اور قزاقی کے خلاف ٹاسک فورس میں مسلسل شمولیت کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں پاک بحریہ کے کردار اور عزم و حوصلے کی تعریف کی، کراچی میں قیام کے دوران ایڈمرل والٹر جیرارڈلی نے مزار قائد کا دورہ کیا اور مزار پر پھول بھی چڑھائے۔

علاوہ ازیں معزز مہمان نے پاک بحریہ کے جہاز اور مختلف یونٹس کا دورہ بھی کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں