اگلے ہفتے سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔


Numainda Express March 11, 2018
کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

KARACHI: محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے کے دوران ملک میں بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جب کہ منگل اور بدھ کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن)، اسلام آباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پیر سے بدھ کے دوران کوئٹہ، ژوب، لاہور، گوجرانوالہ، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں