پاک فوج نے کئی بھارتی چوکیاں تباہ کردیں

شہری آبادی کونشانہ بنایا،پاک فوج کی کارروائی میں متعددبھارتی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع۔


خبر ایجنسی March 11, 2018
شہری آبادی کونشانہ بنایا،پاک فوج کی کارروائی میں متعددبھارتی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع۔ فوٹو: فائل

MONACO: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی اور بلااشتعال فائرنگ کرکے 4 شہریوں کو زخمی کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہفتے کے روز بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو 82 ایم ایم گولوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 شہری شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ادھر پاک فوج نے بھارتی گولہ باری کا موثر جواب دیا اور جوابی گولہ باری کرکے دشمن کی کئی چوکیاں تباہ کردیں جس میں کئی بھارتی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔