اجے دیوگن اور الیانا ڈی کروز کی ’’ریڈ‘‘ 16 مارچ کو پاکستان میں ریلیز ہوگی

فلم میں نصرت فتح علی کے گیت ’’ سانوں اِک پل چین نہ آوے‘‘ کا ری میک بھی شامل


Showbiz Reporter March 11, 2018
آئندہ ہفتے لاہور میں اس کے ’’ پری ویو شو ‘‘ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بالی وڈ اسٹاراجے دیوگن اورالیانا ڈی کروزکی نئی فلم '' ریڈ'' 16 مارچ کو بھارت اورپاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

فلم 'ریڈ' کو پاکستانی سرکٹ میں ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے ریلیز کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ راج کمار گپتا کی زیر ہدایت بنی اس ایکشن سسپنس تھرلر فلم میں اجے دیوگن نے انکم ٹیکس آفیسر کا کردار ادا کیا ہے جوٹیکس چوری اور غیر قانونی کاروبار سے دولت لوٹنے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف برسرپیکار رہتا ہے۔

فلم میں الیانا ڈی کروز نے اجے دیوگن کی بیوی جب کہ نیشنل ایوارڈ یافتہ فنکار سورب شکلا نے ولن کا کردار ادا کیا ہے۔

پاکستانی لیجنڈ گلوکار استاد نصرت فتح علی خاں مرحوم کا شہرہ آفاق گیت '' سانوں اک پل چین نہ آوے'' کا ری میک فلم کی ہائی لائٹ ہے جسے استاد راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کرکے فلم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم کی تشہیری مہم زوروشور سے جاری ہے جب کہ آئندہ ہفتے لاہور میں اس کے '' پری ویو شو '' کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔