بالی ووڈ میں ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاری

فلم کے پہلے دن کی کمائی ملالہ کے سوات والے اسکول کو عطیے میں دیں گے، ہدایت کار امجد خان


ویب ڈیسک April 04, 2013
فلم کے پہلے دن کی کمائی وہ ملالہ کے سوات والے اسکول کو عطیے میں دینگے, ہدایت کار امجد خان. فوٹو: ایکسپریس/فائل

بالی ووڈ میں ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے جس کے لئے اداکاروں کا بھی انتخاب کرلیا گیا ہے تاہم ملالہ کا کردار کون سی اداکارہ ادا کرے گی اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔


بالی ووڈ میں ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر مبنی فلم میں نامور لیجنڈ اداکار نصیر الدین شاہ، اوم پوری اور سیما بسواس مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے جب کہ اس فلم کی ہدایت کار امجد خان ہیں۔

فلم کے حوالے سے ہدایت کارامجد خان کا کہنا ہے کہ ابھی وہ یہ نہیں بتائیں گے کہ فلم میں ملالہ کا کردار کون سی اداکارہ ادا کریں گی، فلم کی شوٹنگ کان پور، ایران اور امریکا میں کی جائے گی۔ ہدایت کار نے اعلان کیا ہے کہ فلم کے پہلے دن کی کمائی وہ ملالہ کے سوات والے اسکول کو عطیے میں دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں