بیٹے کی کوریج کرنے پرکرینہ میڈیا پرسخت برہم

میڈیا کا تیمورسے متعلق ایک ایک چیزکونوٹ کرنا اب برا لگتا ہے، کرینہ


ویب ڈیسک March 11, 2018
سمجھ نہیں آتا کہ اس ٹرینڈ کوکیسے روکوں کیونکہ وہ محض ابھی 14 ماہ کا ہے، کرینہ: فوٹو: فائل

KARACHI: بالی ووڈ کی بیبو کرینہ اوراداکار سیف علی خان کا بیٹا تیمور پیدائش کے بعد سے ہی میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے، تاہم اب اداکارہ بیٹے کی تصاویراوراس کی ایک ایک حرکت نوٹ کرنے پرخوب برہم ہوگئیں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کرینہ کپورکا انٹرویوکے دوران کہنا تھا کہ انہیں بالکل پسند نہیں ہے جس طرح تیمورکی تصاویراوراس کی ایک ایک حرکت نوٹ کرکے خبروں کی زینت بنایا جاتا ہے، وہ کیا کھاتا ہے، کہاں جاتا ہے، کیا پہنتا یا پھراس کے ہیئر اسٹائل پر بار بار بات کرنا اب برا لگتا ہے، سمجھ نہیں آتا کہ وہ اس ٹرینڈ کو کیسے روکیں کیونکہ وہ محض ابھی 14 ماہ کا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تیمور خان کی پہلی سالگرہ پر چند یادگار اور خوبصورت تصاویر

اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ اب تیمور بھی اس ٹرینڈ کا عادی ہوگیا ہے کیونکہ جب اس کی مختلف تصاویر کا موازنہ کرتی ہوں تو وہ بھی اب پوزدے کر تصویریں کھنچواتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سیف علی خان نے تیمورکو مہنگا ترین تحفہ دے دیا

 

ایک بارپھربیٹے کے نام پرہونے والے تنازعات کا پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ بیٹے کے نام کے لیے بہت تنقید برداشت کی تاہم اس سے زیادہ سپورٹ بھی ملی جومعنی رکھتی تھی۔ اداکارہ نے کہا کہ بیٹے کی پیدائش سے پہلے ہی سیف نے ان سے کہا تھا کہ بیٹا ہوا تو اس کا نام تیمورنہیں بلکہ 'فیض' رکھیں گے جس پراداکارہ نے انکار کرتے ہوئے کہا تھا فیض نام بھی اچھا ہے لیکن میرا بیٹا مضبوط اورطاقت وربنے گا اس لیے اس کا نام تیمورہی ہوگا اوریہ ہی نام رکھنے پر مجھے بہت فخرہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔