قاضی احمد میں 3 اوباش نوجوانوں کی 13 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

چھت سے نیچے پھینک دیا، لڑکی کی حالت تشویشناک، پی ایم سی اسپتال نوابشاہ منتقل کر دیا گیا۔

چھت سے نیچے پھینک دیا، لڑکی کی حالت تشویشناک، پی ایم سی اسپتال نوابشاہ منتقل کر دیا گیا۔ فوٹو:فائل

تین اوباش نوجوانوں کی 13 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے بعد چھت سے نیچے پھینک دیا۔

جام چنگیز کالونی کی رہائشی13سالہ ہندو لڑکی (خ)کو 3 لڑکوں نے زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد چھت سے نیچے پھینک دیا۔ لڑکی کو تشویشناک حالت میں تعلقہ اسپتال لایا گیا جہاں سے پی ایم سی اسپتال نوابشاہ منتقل کر دیا گیا۔


ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد بتایا کہ لڑکی کی ریڑھ کی ہڈی کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

قاضی احمد پولیس نے ملزمان فیاض سہتو، کامران اعوان اور عاشق جتوئی کے خلاف اجتماعی زیادتی کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں درج کر کے2 ملزمان کو گرفتارکر لیا جبکہ تیسرا ملزم عاشق جتوئی اب تک گرفتار نہیں ہو سکا۔

 
Load Next Story