کم عمر لڑکی کی 55 سالہ شخص سے شادی کروانے پر باپ اور شوہر گرفتار

ایکسپریس میں خبر کی اشاعت پر پولیس حرکت میں آ گئی، عدالت نے بی بی کامیڈیکل کرانے کا حکم دیدیا

ایکسپریس میں خبر کی اشاعت پر پولیس حرکت میں آ گئی، عدالت نے بی بی کامیڈیکل کرانے کا حکم دیدیا۔فوٹوفائل

باپ کے15 سالہ بیٹی 55 سالہ شخص کے ہاتھوں فروخت اور شادی کرنے کی خبریں شائع ہونے پر چیلہار پولیس نے لڑکی بی بی میگھواڑ، اس کے والد فلومل اور 55 سالہ شوہر پونو مل کو مٹھی کی عدالت میں پیش کر دیا۔

چیلہار کی 15 سالہ لڑکی بی بی کی 55 سالہ شخص سے رقم کے عوض شادی کی خبر ایکسپریس اخبار میں شائع ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔ پولیس نے لڑکی کے والد، بوڑھے شوہر اور لڑکی کو عدالت میں پیش کر دیا۔


جوڈیشل میجسٹریٹ مٹھی کی عدالت نے لڑکی کی درست عمر کے تعین کے لیے پولیس کو میڈیکل کرانے کا حکم دیتے ہوئے مزید کارروائی کی ہدایت کر دی۔ چیلہار پولیس نے لڑکی کے والد فلو مل، شوہر پونومل کو گرفتارکر کے جیل بھیج دیا۔

ایس ایچ او حسین بخش راجڑ نے میڈیا کو بتایا کہ کم عمر لڑکی کی بڑی عمر کے شخص سے شادی کرانے پر والد، شوہر، ہندو مہاراج اور شادی کرانے کے مرکزی کردار پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔ عدالتی حکم پر لڑکی کو عمر کے تعین کیلیے حیدرآباد میں میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کیا جائیگا۔
Load Next Story