KARACHI:
ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے كہ گنج پن کا شکار افراد میں دل کے امراض کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
یہ نتیجہ ٹوکیو کے ڈیپارٹمنٹ آف ڈائبٹیز اینڈ میٹابولک نے 6 اسٹڈیز کے بعد اخذ کیا، یہ اسٹڈیز 1993سے 2008کے دوران امریکا اور یورپ میں کی گئیں جن میں تقریبا 40ہزار افراد نے حصہ لیا۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جن لوگوں کے زیادہ تر بال گرچکے ہوتے ہیں ان کے دل کی شریانوں میں خون جمنے کا خطرہ بال والوں کی نسبت ایک تہائی بڑھ جاتا ہے تاہم جن لوگوں کے سرکے سامنے کے حصے سے بال غائب ہوتے ہیں انہیں دل کی بیماریوں کا کوئی خاص خطرہ نہیں ہوتا۔
تحقیق کے مطابق گنجے افراد میں دل کی بیماریوں کے امراض گھنے بالوں والے مردوں کی نسبت 70 فیصد زیادہ ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کم عمری میں گنجا ہونا اور بھی زیادہ خطرناک ہے، 30 سے 35 سال کے گنجے مردوں میں دل کے دورے کا خطرہ 70 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔