الیکشن کمیشن کا اجلاس جاری اہم معاملات زیر غور

جلاس میں سمندر پار پاکستانیوں کےووٹ کا حق دینے کے طریقہ کار پر بھی غور کیا جائے گا۔


ویب ڈیسک April 04, 2013
جلاس میں سمندر پار پاکستانیوں کےووٹ کا حق دینے کے طریقہ کار پر بھی غور کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کا اجلاس جاری ہے جس میں عام انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال، جعلی ڈگریوں اور دہری شہریت کےمعاملہ پر غور کیا جارہا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم الیکشن کمیشن کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں، الیکشن کمیشن کے تمام ارکان اور حکام اجلاس میں شریک ہیں، اجلاس میں سمندر پار پاکستانیوں کےووٹ کا حق دینے کے طریقہ کاراور کچھ ممالک میں تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کے لیے نادرا کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں