لاہور نواز شریف اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پراعتراضات
نوازشریف اصغرخان کیس میں ڈیفالٹر ہیں،شہباز شریف نےنیب میں دائرریفرنسزروک رکھاہےان کےخلاف مقدمہ بھی درج ہے،درخواست گزار
مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کردیئے گئے ہیں، ریٹرننگ افسران نے دونوں شخصیات سے 5 اپریل تک اعتراضات پر جواب طلب کرلیا ہے۔
نواز شریف کی جانب سے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 پر جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر پیپلز پارٹی کے سہیل ملک نے الیکشن کمیشن میں اعتراض داخل کرایا ہے۔ اعتراض گزار کا موقف ہے کہ نواز شریف اصغر خان کیس میں ڈیفالٹر ہیں اس کے علاوہ وہ ایک آمر سے ڈیل کرکے بیرون ملک گئےاس لئے وہ صادق اور امین نہیں رہے۔
دوسری جانب لاہور کے حلقہ این اے 129 سے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض افضال عظیم نے داخل کرایا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ شہباز شریف نے نیب میں دائر ریفرنسز کو روک رکھا ہے اور شہباز شریف کے خلاف مقدمہ بھی درج ہے،الیکشن کمیشن نے دونوں اعتراضات کو قبول کرتے ہوئے نواز شریف اور شہباز شریف سے 5اپریل کو جواب طلب کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شہباز شرہیف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات داخل کئے گئے تھے۔