عمران خان پر جوتا پھینکنے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار
عمران خان کو جوتا مارنے کے لئے وزیرِقانون پنجاب رانا ثنااللہ کے داماد شہریار نے بھیجا تھا، ملزم کا بیان
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر جوتا پھینکنے کی ناکام کوشش کرنے والے شخص نے انکشاف کیا ہے کہ اسے اس کام کے لئے راناثنااللہ کے داماد نے بھیجا تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل میں جلسے کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان گاڑی میں سوار ہوئے تو ایک شخص نے گاڑی کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اسٹاف اور کارکنان نے اس شخص کی کوشش ناکام بنادی اور اسے تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کردیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: لاہور میں نوجوان نے نواز شریف پر جوتا پھینک دیا
ملزم نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ عمران خان کو جوتا مارنے آیا تھا اور اس کام کے لئے اسے وزیرِقانون پنجاب رانا ثنااللہ کے داماد شہریار نے بھیجا تھا۔ ملزم نے بتایا کہ اس کا نام مرزا رمضان ہے اور حاجی آباد کا رہائشی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم رمضان نے کہا ہے کہ مجھے عمران خان کو جوتا مارنے کا حکم رانا ثنااللہ کے داماد شہریار نے دیا تھا۔ ملزم کے خلاف مزید کارروائی تحریک انصاف کی تحریری درخواست کے بعد کی جائے گی۔