جعلی ڈگری عاقل شاہ کو سزا سلیمان گیلانی اشتہاری قرار علی مدد جتک کا فیصلہ محفوظ
عدالت نے عدم پیشی پر سابق رکن صوبائی اسمبلی میر بادشاہ قیصرانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔
جعلی ڈگری کیس میں خیبر پختونخوا کے سابق وزیر سید عاقل شاہ کو سزا جب کہ مسلم لیگ(ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی سید سلیمان محسن گیلانی اشتہاری قراردے دیئے گئے، عدالت نے علی مدد جتک کی جعلی ڈگری پر فیصلہ محفوظ کرلیاْ۔
پشاورکے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شبیرخان کی عدالت میں سابق صوبائی وزیرکھیل عاقل شاہ کی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق صوبائی وزیرکھیل عاقل شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عاقل شاہ کے وکیل عبدالطیف آفریدی نے کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے بعض فیصلوں کی کاپی عدالت میں جمع کرا دی، کارروائی کی تکمیل کے بعد عدالت نے سید عاقل شاہ کو جعلی ڈگری کیس میں ناہل قرار دیتے ہوئے انہیں ایک سال قید اور 5 ہزار روپے جرمانے کا حکم دے دیا، جس کے بعد پولیس نے عاقل شاہ کو حراست میں لے لیا۔ الیکشن کمیشن نے سیدعاقل شاہ کی 2 ڈگریوں کو جعلی اورایک کو غیرمستند قراردیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے تھے۔
پاکپتن میں جعلی ڈگری کیس میں مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی سید سلیمان محسن گیلانی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے، اس کے علاوہ سلیمان گیلانی کے ضامن کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔
ڈیرہ غازی خان کی عدالت نے بھی عدم پیشی پر سابق رکن صوبائی اسمبلی میر بادشاہ قیصرانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں، دوسری جانب کوئٹہ میں عدالت نے سابق رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کا جعلی ڈگری کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔