اتنی تذلیل کے بعد ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں سعد رفیق

جمہورکی حکمرانی مانگنے کا صِلہ یہاں ہمیشہ یہ ہی ملا، سعد رفیق


ویب ڈیسک March 11, 2018
خدا کی پناہ ہے جو ایک دوسرے کی اتنی تذلیل ہے، سعد رفیق ۔فوٹو:فائل

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں اور جمہورکی حکمرانی مانگنے کا صِلہ یہاں ہمیشہ یہ ہی ملا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرخواجہ سعد رفیق نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر جامعہ نعیمیہ میں جوتا پڑنے کے ردعمل میں کہا کہ پھانسیاں، جلاوطنیاں، قتل، نااہلیاں، جیلیں، تشدد، بہتان دشنام، الزام، ڈنڈے، جوتے، چور، غدارکے لقب سے نوازا گیا اورملکی استحکام کیلئے کام کرنے سمیت جمہورکی حکمرانی مانگنے کا صِلہ یہاں ہمیشہ یہ ہی ملا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نواز شریف کو جامعہ نعیمیہ لاہور میں جوتا مار دیا گیا

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ خدا کی پناہ ہے جو ایک دوسرے کی اتنی تذلیل ہے، ایسی تذلیل کے بعد ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی بڑھتی مقبولیت سے خائف عناصر کا ایک اور حملہ ہے جب کہ وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر خارجہ خواجہ آصف اور میاں نواز شریف پر تضحیک آمیز حملے ایک ہی سلسلے کی لڑی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |