مسلم لیگنکے جھنگ سے قومی اسمبلی کے امیدوار شیخ وقاص اکرم کی ڈگریاں جعلی نکلیں

شیخ وقاص اکرم کی اے لیول کی ڈگری جعلی جبکہ این بی سی سی کی ڈگری بھی مستند نہیں، ذرائع

شیخ وقاص اکرم مسلم لیگ(ق) کی جانب سے 2008 کے انتخابات میں جھنگ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے. فوٹو فائل

مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر جھنگ سے قومی اسمبلی کی نشست کے امیدوار اور سابق وزیر مملکت شیخ وقاص اکرم کی اے لیول کی ڈگری جعلی ثابت ہوگئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹر بورڈ کمیٹی نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو آگاہ کیا ہے کہ شیخ وقاص اکرم کی اے لیول کی ڈگری جعلی ہے جبکہ این بی سی سی کی ڈگری بھی مستند نہیں۔

واضع رہے کہ شیخ وقاص اکرم مسلم لیگ(ق) کی جانب سے 2008 کے انتخابات میں جھنگ سے اہلسنت والجماعت کے مولانا احمد لھدھیانوی کو شکست دے کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ کچھ عرصہ قبل انہوں نے مسلم لیگ (ق) سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کرکے قومی اسمبلی کے انتخابا ت میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا تاہم اب انہیں تاحیات نااہلی اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔
Load Next Story