گوجرانوالہ میں خاتون نومولود بچی کو کھلے آسمان تلے چھوڑ کر فرار

ریسکیو عملے نے نومولود بچی کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی خالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے

ڈاکٹروں کے مطابق بچی کی پیدائش آج ہی ہوئی ہے فوٹو :ایکسپریس نیوز

نامعلوم خاتون چلتی گاڑی سے نو مولود بچی کوسڑک کنارے پھینک کرفرار ہوگئی ریسکیو کے عملے نے بچی کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔


واقعہ چندا قلعہ کے قریب پیش آیا جہاں ایک نامعلوم خاتون چلتی گاڑی سے نو مولود بچیکو سڑک کنارے پھینک کر فرارہوگئی بچی کی رونے کی آواز سن کر لوگوں نے ریسکیو کو اطلاع دی، ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر نومولود بچی کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی خالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ، ڈاکٹروں کے مطابق بچی کی پیدائش آج ہی ہوئی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story