جعلی ڈگری کیس عدالت نے جمشید دستی کو سیاست کے لئے نااہل قرار دیدیا

عدالت کی جانب سےدی گئی سزا کو قبول کرتا ہوں اوراپنے حامیوں سے گزارش کرتا ہوں کہ صبرکا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں،جمشیددستی


ویب ڈیسک April 04, 2013
پولیس جمشد دستی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے تھانہ سٹی لے گئی جہاں سے انہیں ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ منتقل کردیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

سیشن کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں جمشید دستی کو نااہل قرار دیتے ہوئے انہیں 3 سال قید اور 5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

مظفر گڑھ کی سیشن عدالت میں سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی جعلی ڈگری کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پرعدالت نے جعلی ڈگری کیس میں جمشید دستی کو نااہل قرار دیتے ہوئے 3 سال قید اور 5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی، عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کے بعد پولیس جمشید دستی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے تھانہ سٹی لے گئی جہاں سے انہیں ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ منتقل کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت کی جانب سے جمشید دستی کو سزا سنائے جانے کے بعد ان کے حامی زاروقطار رونے لگے اس موقع پرجمشید دستی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کو قبول کرتا ہوں۔ انہوں نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ صبرسے کام لے کراپنے جذبات پر قابو رکھیں اور عدالتی فیصلے کے خلاف کسی بھی قسم کی ہنگامہ آرائی سے اجتناب کریں۔

واضح رہے کہ جمشید دستی 2008 میں این اے 178 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تاہم سپریم کورٹ نے انہیں بی اے کی جعلی ڈگری رکھنے کے باعث نااہل قرار دے دیا تھا لیکن مئی 2010 کے ضمنی انتخابات میں وہ ایک بار پھر اسی حلقے سے دوبارہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |