پرامن اور شفاف انتخاب کے لئے الیکشن کمیشن سے ہر ممکن تعاون کریں گے آرمی چیف

انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو حصہ لینا چاہئے، جنرل اشفاق پرویز کیانی

انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو حصہ لینا چاہئے، جنرل اشفاق پرویز کیانی فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ ملک میں پر امن اور شفاف انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔


آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کوئٹہ میں گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی اور نگراں وزیر اعلیٰ غوث بخش باروزئی سے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے کی سیکیورٹی کی صورتحال سمیت انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا تھا کہ فوج ملک میں پرامن اور شفاف انتخاب کے لئے الیکشن کمیشن سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو حصہ لینا چاہئے۔
Load Next Story