ایف آئی اے پاسپورٹ انسداددہشتگردی اتھارٹی کے ڈی جیزاورآئی جی اسلام آباد عہدوں سے فارغ

پولیس اور سول آرمز فورسز کی درخواست کے بغیر رینجرز ، ایف سی اور گلگت بلتستان اسکاوٹس کو نہیں بلایا جائے گا، ملک حبیب


ویب ڈیسک April 04, 2013
اپنے دور وزارت میں کبھی موبائل فون سروس بند نہیں کروں گا،ملک حبیب ۔ فوٹو: آئی این پی

نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب نے ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ، ڈی جی انسداددہشت گردی اتھارٹی اور آئی جی اسلام آباد کو ہٹانے کے احکامات جاری کردیئے،

اپنا قلمدان سنبھالنے کے بعد پہلی میڈیا بریفنگ کے دوران ملک حبیب نے کہا کہ التوا کا شکار ساڑھے سات لاکھ پاسپورٹس کے اجرا کا سلسلہ اسی ماہ سے شروع ہوجائے گااور اس معاملے میں تاخیر کےذمے دار افسران کو فوری طورپران کے عہدوں سے ہٹادیا جائے گا۔

ملک حبیب کا کہنا تھا کہ ملک میں انتخابات اور اگلی جمہوری حکومت کے قیام تک امن وامان کے قیام کی ذمہ داری ان پرعائد ہوتی ہے، اس سلسلے میں وہ ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ فرشتے کی طرح اپنے فرائض انجام دیں۔وہ اپنے دور وزارت میں کبھی موبائل فون سروس بند نہیں کریں گے۔

نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک فوج کو انتخابات میں کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال کیا جائے گا، کسی ناگہانی صورتحال میں پولیس اور سول آرمز فورسز کی درخواست کے بغیر رینجرز ، ایف سی اور گلگت بلتستان اسکاوٹس کو نہیں بلایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں