بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد گرفتار اسلحہ برآمد

انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں مستونگ، پشین، خاد کچا اور سبی میں گئیں، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 11, 2018
انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں مستونگ، پشین، خاد کچا اور سبی میں گئیں، ترجمان پاک فوج ۔ فوٹو : آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے ''آپریشن ردالفساد'' کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ''رد الفساد'' کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں مستونگ، پشین، خاد کچا اور سبی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائیاں کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائیاں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں جس کے دوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |