2012 کے دوران ملک میں دہشتگردی کے1577اور 213 فرقہ ورانہ واقعات ہوئے رپورٹ

2012 میں 913 خواتین کو غیرت مے نام پر قتل کیا گیا جن میں 99 کم سن لڑکیاں شامل تھیں،ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹ

2012 کے دوران بلوچستان میں شیعہ ہزارہ کمیونٹی کے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ فوٹو : فائل

2012 میں ملک بھر میں دہشت گردی کے 1577 جبکہ 213 فرقہ وارانہ واقعات رونما ہوئے۔

انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2012 میں فاٹا میں 48 ڈرون حملے ہوئے جن میں لگ بھگ 400 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 2011 میں ڈرون حملوں کی تعداد 74 تھی۔ گزشتہ سال ملک بھر میں 1577 دہشت گرد حملے ہوئے جن میں 2005 افراد جاں بحق جبکہ 3 ہزار 822 افراد زخمی ہوئے۔


رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ملک بھر میں 312 فرقہ وارانہ واقعات ہوئے جن میں 583 افراد ہلاک جبکہ 853 زخمی ہوئے، اسی دوران کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں 2 ہزار 248 افراد مارے گئے جبکہ بلوچستان میں شیعہ ہزارہ کمیونٹی کے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، اس کے علاوہ ملک کے مختلف جیلوں میں 59 قیدی بھی دار فانی سے کوچ کرگئے۔

ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹ کے مطابق2012 میں 913 خواتین کو غیرت مے نام پر قتل کیا گیا جن میں 99 کم سن لڑکیاں شامل تھیں، پاکستان کے مختلف علاقوں میں 12 صحافیوں کو ان کے فرائض کی انجام دہی کے دوران ہلاک کردیا گیا، ان ہی واقعات کی وجہ سے پاکستان صحافیوں کے لیےخطرناک ممالک میں 179 سے151 نمبر پر آگیا ہے۔
Load Next Story