بالی ووڈ میں اقربا پروری کا تاثر غلط ہے کرینہ کپور

رنویر کے خاندان کا تعلق فلم انڈسٹری سے نہیں لیکن وہ ایک سپراسٹار ہیں، کرینہ کپور


ویب ڈیسک March 11, 2018
رنویر کے خاندان کا تعلق فلم انڈسٹری سے نہیں لیکن وہ ایک سپراسٹار ہیں، کرینہ کپور۔ فوٹو : فائل

اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں اقربا پروری کا تاثر غلط ہے اگر ایسا ہوتا تو پھر ہر سپراسٹار کے بچے سپراسٹار ہی ہوتے۔

ایک انٹرویو میں نامور اداکارہ اور سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں اقربا پروی کا تاثر دینا غلط ہے، مجھے نہیں لگتا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں اقرباپروری جیسی چیز پائی جاتی ہے کیوں کہ اگر ایسا ہوتا تو پھر بالی ووڈ میں جتنے بھی سپر اسٹار ہیں ان کے بچے بھی سپراسٹار بنتے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : رنبیرکپوربھی اقربا پروری کے حامی نکلے

کرینہ کپور نے رنویر سنگھ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کے والدین کا تعلق فلم انڈسٹری سے نہیں لیکن آج وہ ایک سپر اسٹار ہیں اورانہوں نے یہ مقام اپنی محنت اورجاندار اداکاری سے بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں بہت سے ایسے اداکار ہیں جو کل سپر اسٹار تھے لیکن آج ان کے بچے سپر اسٹار نہیں لہذا یہ بات میں پورے وثوق سے کہہ سکتی ہوں کہ بالی ووڈ میں اقربا پروری دور دور تک پائی نہیں جاتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔