پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے لیے صادق سنجرانی کی حمایت کردی

چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن کا متفقہ امیدوار مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کا مقابلہ کرے گا، بلاول بھٹو زرداری


ویب ڈیسک March 11, 2018
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے ہمارے امیدوار سلیم مانڈوی والا ہوں گے،بلاول بھٹوزرداری، فوٹو : ٹویٹر

پیپلز پارٹی نے سینیٹ چیئرمین کے لیے بلوچستان کے امیدوار صادق سنجرانی کی حمایت کردی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے امیدوار کا اعلان کرے، چیئرمین سینیٹ کے لیے ہمارے امیدوار بھی صادق سنجرانی ہی ہوں گے جب کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے ہمارے امیدوار سلیم مانڈوی والا ہوں گے، چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن کا متفقہ امیدوار مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کا مقابلہ کرے گا۔

یہ پڑھیں:تحریک انصاف کا چیئرمین سینیٹ کیلیے صادق سنجرانی کی حمایت کا فیصلہ

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ تاریخ رقم ہورہی ہے کہ اکثریت کے باوجود پیپلز پارٹی نے ہمارے امیدوار صادق سنجرانی کی حمایت کی، پیپلز پارٹی نے آئینی ترامیم میں پہلے بھی بلوچستان کے حقوق کےلیے کام کیا جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پہلے ہی اپنی جماعت کی جانب سے صادق سنجرانی کی حمایت کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔