ویسٹ انڈیز بورڈ سے معاہدہ ہوگیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کراچی میں ہوگی نجم سیٹھی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، 2 اور 4 اپریل کو ہوں گے، نجم سیٹھی کا ٹوئٹ


Sports Desk March 11, 2018
وزیراعلیٰ سندھ کراچی میں میچز کے حوالے سے ہمارے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں، نجم سیٹھی۔ فوٹو: فائل

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا معاہدہ ہوگیا ہے، کراچی تینوں میچز کی میزبانی کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹوئنٹی سیریز آئندہ ماہ کراچی میں منعقد کرانے کی خوشخبری سنادی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے اعلان کیا کہ ویسٹ انڈین ٹیم دورہ پاکستان کے دوران تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز کراچی میں کھیلے گی۔



چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، 2 اور 4 اپریل کو ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ اس حوالے سے ہمارے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔