شاہد آفریدی نے ملتان سلطانز کے کھلاڑی سیف بدر سے معافی مانگ لی

لیگ اسپنر نے چھکا کھانے کے بعد اگلی ہی گیند پر سیف بدر کو آؤٹ کر کے غصے میں پویلین جانے کا اشارہ کیا تھا


Sports Desk March 12, 2018
لیگ اسپنر نے چھکا کھانے کے بعد اگلی ہی گیند پر سیف بدر کو آؤٹ کر کے غصے میں پویلین جانے کا اشارہ کیا تھا، فوٹو: فائل

شاہد آفریدی نے ملتان سلطانز کے بلے باز سیف بدر پر غصہ کرنے پر معافی مانگ لی۔

کراچی کنگز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے گزشتہ روز دوران میچ ملتان سلطانز کے بیٹسمین سیف بدر کو آؤٹ کرنے کے بعد ان پر غصہ کرنے کے عمل کو غلط قرار دیتے ہوئے ان سے معذرت کی ہے۔ اس حوالے سے شاہد آفریدی کو سوشل میڈیا میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

saif-bader-afridi-tweet

لیگ اسپنر نے چھکا کھانے کے بعد اگلی ہی گیند پر سیف بدر کو آؤٹ کر کے غصے میں پویلین جانے کا اشارہ کیا تھا۔ دوسری جانب واقعے کے بعد سیف بدر نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کو لیجنڈ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ شاہد بھائی میں اب بھی آپ کو پسند کرتا ہوں۔ آفریدی نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ کھیل کا حصہ تھا لیکن میں ہمیشہ نوجوانوں کی حمایت کرتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔