روہت شرما اور شیکھر دھون کو اے پلس کیٹیگری ملنے پر وسیم اکرم حیران

یہ دونوں محدود اوورز کے بیٹسمین ہیں اور ابھی انھوں نے خود کو ٹیسٹ فارمیٹ میں مستحکم ہی نہیں کیا، وسیم اکرم

یہ دونوں محدود اوورز کے بیٹسمین ہیں اور ابھی انھوں نے خود کو ٹیسٹ فارمیٹ میں مستحکم ہی نہیں کیا، وسیم اکرم، فوٹو: فائل

پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھارتی بورڈ کی جانب سے روہت شرما اور شیکھر دھون کو اے پلس کیٹیگری میں سینٹرل کنٹریکٹ دینے پر حیرت ظاہر کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ دونوں محدود اوورز کے بیٹسمین ہیں اور ابھی انھوں نے خود کو ٹیسٹ فارمیٹ میں مستحکم ہی نہیں کیا، انھیں کس طرح ٹاپ کیٹیگری دی گئی جبکہ چتیشور پجارا، ایشون اور جدیجا جیسے ٹیسٹ اسپیشلسٹ کرکٹر کو اے کیٹیگری میں شامل رکھا گیا۔


یہ پڑھیں: وسیم اکرم کی پی ایس ایل پچز پر تنقید

 

وسیم کا مزید کہنا ہے کہ اصل اور مشکل ترین فارمیٹ ٹیسٹ ہی ہے اور ہمیشہ اس کے بہترین کھلاڑیوں کی قدرکرنی چاہیے۔
Load Next Story