کراچی میں 15 اپریل سے انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ

سندھ میں ایک اور بچی حفاظتی خوراک پینے کے باوجود وائرس سے متاثر


Staff Reporter April 05, 2013
پولیو وائرس سے بچاؤ کے لیے شہر میں مائیکرو پلاننگ شروع کردی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

سندھ کے ضلع دادومیں ڈیڑھ سالہ بچی پولیو وائرس کاشکار ہوکرمعذور ہوگئی۔

متاثرہ بچی کانام سہانا بنت غلام مصطفی ہے، متاثرہ بچی کے والدین کا تعلق تعلقہ مہر ضلع دادو سے بتایا گیا ہے، بچی نے پولیووائرس سے بچاؤ کی خوراک بھی پی تھی، متاثرہ بچی کے فضلے (اسٹول) کے نمونے 22 مارچ کولیے گئے تھے جو اسلام آبادکے قومی ادارے میں تجزیے کیلیے بھیجے گئے تھے۔



دریں اثنا عالمی اداروں اورنگراں حکومت نے کراچی سمیت صوبے میں 15 اپریل سے انسدادپولیومہم شروع کرنے کااعلان کیا ہے،ادھر پولیووائرس سے بچاؤ کیلیے کراچی میں مائیکروپلاننگ شروع کردی گئی ہے جس میں ضلعی انتظامیہ سے کہاگیا ہے کہ مہم کے دوران پولیس کی موجودگی کویقینی بنایاجائے، ای پی آئی کے سربراہ ڈاکٹر مظہر خمیسانی کاکہنا ہے کہ انتخابات سے قبل 15 اپریل سے پولیومہم شروع کرنے کیلیے صوبے میں پولیوویکسین کی فراہمی کو یقینی فراہمی کو یقینی بنادیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں