پاکستان کا امت مسلمہ کی ترقی میں کردار مثالی ہے امام کعبہ

میانہ روی حق کا دوسرا نام ہے، صالح بن محمدآل طالب کا اسلامی یونیورسٹی میں خطاب

فیصل مسجد میں نماز مغرب بھی پڑھائی، امت مسلمہ کی ترقی و خوشحالی کیلیے دعائیں۔ فوٹو : فائل

امام کعبہ صالح بن محمد آل طالب نے کہاہے کہ پاکستان کی افرادی قوت کاامت مسلمہ کی ترقی میں کردار مثالی ہے۔

امام کعبہ صالح بن محمد آل طالب نے گزشتہ شام بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے فیصل مسجد کیمپس میں ''قرآن و سنت کی روشنی میں میانہ روی کی ترویج واشاعت: پاکستان اور سعودی عرب کاکردار'' کے موضوع پر منعقدہ سیمینارکی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے، پاکستان کی افرادی قوت کاامت مسلمہ کی ترقی میں کردار مثالی ہے، پاک سعودی تعلقات بے مثال اور مضبوط ترین ہیں۔


امامہ کعبہ نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی امت مسلمہ کیلئے خدمات کو بھی سراہااوراسلام کے پیغام امن کی ترویج کیلئے جامعہ کے اقدامات کی تعریف کی۔

سیمینار سے سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعیدالمالکی، صدربین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹراحمد یوسف الدریویش اورریکٹرڈاکٹرمعصوم یاسین زئی نے بھی خطاب کیا، قبل ازیں امام کعبہ نے فیصل مسجدمیں نمازمغرب کی امامت کرائی، جڑواں شہروں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے امام کعبہ کی امامت میںنمازکی سعادت حاصل کی، امام حرم نے امت مسلمہ کی ترقی وخوشحالی کیلئے دعابھی کرائی۔

 
Load Next Story