کراچی اور جنوبی پنجاب سے الیکشن لڑوں گی عائشہ گلالئی

آئندہ الیکشن میں میری پارٹی ہر حلقے میں امیدوار کھڑا کرے گی اور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، رکن قومی اسمبلی

آئندہ الیکشن میں میری پارٹی ہر حلقے میں امیدوار کھڑا کرے گی اور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، رکن قومی اسمبلی۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف گلالئی گروپ کی سربراہ اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں کراچی اور جنوبی پنجاب سے الیکشن لڑوں گی۔

عائشہ گلالئی نے نوشہرہ کے سماجی شخصیت خان پرویز خان کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جو چاہتے تھے وہ تبدیلی صوبے میں نہ لاسکے، الٹا کے پی کے میں کرپشن کو فروغ ملا اور جس کا واضح ثبوت سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے ممبران بھیڑ بکریوں کی طرح فروخت ہوئے، ان اراکین کے ووٹ کی خرید و فروخت قابل مذمت ہے۔


رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں میری پارٹی ہر حلقے میں امیدوار کھڑا کرے گی اور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کرپشن کے بادشاہ ہے جن کی سرپرستی عمران نیازی کر رہے ہیں۔

عائشہ گلالئی نے کہاکہ اگر مجھے عوام نے کامیاب کیا تو پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کرپشن کو بے نقاب کرکے ان کا حقیقی معنوں میں محاسبہ کریں گے۔

 
Load Next Story