بھارت میں مریض کی کٹی ٹانگ کا تکیہ بنانے پر 2 ڈاکٹر معطل

واقعہ اترپردیش کے سرکاری اسپتال میں پیش آیا، 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل

کٹی ہوئی ٹانگ کو تکیہ بنانے کی تصاویر سامنے آنے کے بعد حکام نے کارروائی عمل میں لائی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی ریاست اترپردیش میں مریض کی کٹی ٹانگ کا تکیہ بنانے پر 2 ڈاکٹر معطل کر دیا گیا۔

اترپردیش کے ایک سرکاری اسپتال میں مریض کی کٹی ٹانگ کو تکیہ کے طور پر استعمال کرنے پر 2 ڈاکٹروں کو معطل کردیا گیا جبکہ معاملے کی انکوائری بھی شروع کردیاگئی ہے۔


واقعہ جھانسی میڈیکل کالج ہاسپٹل میں پیش آیا جہاں ڈاکٹروں نے بس حادثے میں زخمی ہونے والے ایک 28سالہ شخص کی کٹی ٹانگ اسٹریچر پر اس کا سر اوپر اٹھانے کے لیے تکیے کے طور پر استعمال کی جس کی تصاویر سامنے آنے کے بعد حکام نے کارروائی عمل میں لائی۔


مہارانی لکسمیبائی میڈیکل کالج کی پرنسپل سدھنا کوشک کے مطابق 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی ہے اور ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Load Next Story