ن لیگ کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے لیے راجہ ظفرالحق امیدوار نامزد

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے عثمان کاکڑ کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے


ویب ڈیسک March 12, 2018
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے عثمان کاکڑ امیدوار نامزد۔ فوٹو : فائل

مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ کے لیے راجہ ظفرالحق جب کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے عثمان کاکڑ کو امیدوار نامزد کردیا ہے۔

اسلام آباد میں چوہدری منیر کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں مشاہد حسین سید، پرویز رشید، امیر مقام، دانیال عزیز، راجہ ظفر الحق، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا اور گورنر سندھ محمد زبیر سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کے لیے ناموں پر غور کیا گیا جس کے بعد مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے لیے راجہ ظفرالحق اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے عثمان کاکڑ کو امیدوار نامزد کیا گیا۔

امیدواروں کا اعلان کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہمیں جماعت اسلامی اور اے این پی کی حمایت حاصل ہے جب کہ ایم کیو ایم نے ابھی ہماری حمایت کا اعلان نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج جمہوری قوتیں ایک طرف اور غیر جمہوری قوتیں دوسری طرف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں