اتحاد ٹاؤن میں آپریشن نقاب پوش خواتین کے ذریعے ملزمان کی نشاندہی

نقاب پوش خواتین نے جن ملزمان کی نشاندہی کی انھیں تفتیش کیلیے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا،5مبینہ ملزمان سمیت14۔۔۔

دوران آپریشن سراغ رساں کتوں کی بھی مدد حاصل کی گئی، رینجرز کی کارروائی 6 گھنٹے تک جاری رہی، ویسٹ زون پولیس کی مختلف مقامات پر کارروائیاں، 25 ملزمان گرفتار۔ فوٹو:فائل

ROME:
رینجرز نے اتحاد ٹاؤن میں 6 گھنٹے کے طویل آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے5مبینہ ملزمان سمیت 14 افراد کو حراست میں لیکر بھاری تعداد میں اسلحہ ، دوربین، آئی ای ڈی اور منشیات برآمد کرلی۔

آپریشن میں رینجرز کے سراغ رساں کتوں نے بھی حصہ لیا،آپریشن کے دوران نقاب پوش خواتین نے مختلف افراد کی نشاندہی کی جس کے بعد رینجرز نے ان افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کیلیے نامعلوم مقام منتقل کردیا، علاوہ ازیں ویسٹ زون پولیس گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے25 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد کر لیے۔

تفصیلات کے رینجرز سندھ کی بھاری نفری جس میں کمانڈوز اور خواتین اہلکار بھی شامل تھیں، بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن کا گھیراؤ کر کے تمام خارجی اور داخلی راستوں کو سیل کر دیا اس دوران رینجرز کے جوانوں نے گھر گھر تلاشی کے سراغ رساں کتوں کی بھی مدد حاصل کی گئی،6 گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن میں رینجرز نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے5 مبینہ ملزمان سمیت 14 افراد کو حراست میں لیکر مختلف اقسام کے52 ہتھیار، گولیاں، بم دھماکے میں استعمال ہونے والی امپرو ایکسپلوزیو ڈیوائس (آئی ای ڈی) اور منشیات برآمد کرلی۔




ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں رینجرز کی جانب سے کیے جانے والے آپریشن میں نقاب پوش خواتین سے مختلف افراد کی نشاندہی کرائی گئی جس کے بعد رینجرز نے انھیں گرفتار کر کے تفتیش کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

علاوہ ازیں ویسٹ زون پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زون کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے25 ملزمان کو گرفتار کر کے ایک ماؤزر،8 ٹی ٹی پستول اور3 موبائل فونز برآمد کرلیے، ویسٹ زون پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں 15 مفرور اور اشتہاری ملزمان شامل ہیں ، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت مختلف نوعیت کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Load Next Story