پیرس ہیروئن اسمگلنگ معاملہ گرفتار اسٹیورڈ کی ڈیوٹی لگانے پر دو افسران معطل

معطل کئے گئے عارف بٹ اور ہارون احمد کا تعلق پی آئی اے سروسز بیس اور فلائٹ شیڈولنگ شعبوں سے ہے، ذرائع

تنویر عالم اور عامرمعین فرانسیسی تحقیقاتی اداروں کے پاس زیر حراست ہیں؛ فوٹو: فائل

پی آئی اے انتظامیہ نے پیرس میں ہیروئن اسمگل کرتے ہوئے گرفتار اسٹیورڈ کی ڈیوٹی لگانے والے دو افسران کو معطل کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دوروز قبل پیرس میں پی آئی اے کے اسٹیورڈ تنویر عالم کو ہیروئن اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا، تنویر عالم ہی کی نشان دہی پر ایک اور فلائٹ اسٹیورڈ عامرمعین کو حراست میں لیا گیا تھا، اس وقت دونوں افراد فرانسیسی تحقیقاتی اداروں کی تحویل میں ہیں، پی آئی اے نے ناصرف دونوں فلائٹ اسٹیورڈز بلکہ ان کی ڈیوٹی لگانے والے دو افسران عارف بٹ اور ہارون احمد کو بھی معطل کردیا ہے۔ جن کا تعلق پی آئی اے سروسز بیس اور فلائٹ شیڈولنگ شعبوں سے ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: پی آئی اے کا فلائٹ اسٹیورڈ منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ کے معاملے پر تحقیقات جاری ہیں، معاملے میں جو بھی ملوث پایا جائے گا ان کو محکمانہ کارروائی کے تحت معطل کردیاجائے گا، مکمل تحقیقات ہونے کے بعد معطل ہونے والے ملازمین کو ملازمت سے برخاست بھی کیا جاسکتا ہے۔
Load Next Story