تحقیقی افسران کی تربیت کے اقدامات کیے جائیں آئی جی

ٹارگٹ کلنگ اور سنگین جرائم کی تفتیش کے لیے تفتیشی ٹیمیں بنانے کا فیصلہ۔


Staff Reporter April 05, 2013
ٹارگٹ کلنگ اور سنگین جرائم کی تفتیش کے لیے تفتیشی ٹیمیں بنانے کا فیصلہ۔ فوٹو : فائل

آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے درج مقدمات کی تفتیش، پیش رفت، تفتیشی افسران کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں، کارکردگی اور شعبہ تفتیش کے جملہ امور کا خصوصی حوالوں سے جائزہ لیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام شبیر شیخ سمیت پولیس کے دیگر ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز نے شرکت کی ، اجلاس میں پولیس رینج اور زونز کی سطح پر خصوصی ٹیموں کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا جو ٹارگٹ کلرز اور دیگر سنگین جرائم کی تفتیش اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلیے متعلقہ تھانہ جات کی تفتیشی پولیس پارٹی کی معاونت کریں گی۔



آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ٹریننگ کو ہدایات دی ہیں کہ انویسٹی گیشن پولیس افسران کے لیے ریفریشر کورسز کے آغاز کے اقدامات کیے جائیں اور اس سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے منتخب کردہ تفتیشی افسران کو گروپس کی شکل میں تربیت فراہم کی جائے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ تفتیش کے موجودہ تربیتی معیار کو اپ گریڈ کیا جائے اور ریفریشر کورسز میں کسی بھی واردات کے کرائم سین کو ترجیحی طور پر محفوظ بنانے جائے وقوع سے شہادتوں کو انتہائی مہارت سے جمع کرنے اور بعدازاں فارنسک سائنس کی سہولت سے استفادہ کرنے جیسے تربیتی امور کی فراہمی کو خاص ترجیح دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں